اداکارہ ثمینہ احمد کا اپنی دوسری شادی سے متعلق اہم انکشاف

اداکارہ ثمینہ احمد کا اپنی دوسری شادی سے متعلق اہم انکشاف
پاکستان کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد نے اپنی دوسری شادی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ اپنے ہونے والے شوہر منظر صہبائی کے ساتھ نوجوانوں کی طرح رات کو 2 گھنٹے تک فون پر باتیں کرتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ منظر کی میرے لیے برسوں پرانی محبت ہے، ہم دونوں کی پہلی ملاقات ’دھوپ کی دیوار‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈرامے سیٹ پر ہوئی تھی لیکن اس وقت ہمارے درمیان ایسی بات نہیں تھی کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔
ثمینہ احمد نے کہا کہ ڈرامے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے کچھ عرصے بعد جب ہماری دوبارہ ملاقات ہوئی تو منظر نے مجھے شادی کی پیش کش کی۔
اداکارہ نے کہا کہ شادی کے معاملات طے پاگئے تو ہم دونوں نو عمر لڑکے لڑکیوں کی طرح رات کو 2 گھنٹے تک فون پر باتیں کرتے تھے۔
ثمینہ احمد نے کہا کہ جب کورونا وبا پھیلی تو راستے بند ہوگئے تھے، ہم صرف فون پر ہی بات کرسکتے تھے، ہماری ملاقات نہیں ہوتی تھی، پھر منظر نے مجھے کہا کہ ہمیں نکاح کرلینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ شادی کرنے سے قبل ڈر تھا کہ کیا وہ اپنا وقت دوسرے شخص کے ساتھ شئیر کرسکتی ہیں یا نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/816721/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/816721/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

