Advertisement

آریان خان کی فلم ’اسٹارڈم‘ تکمیل کے آخری مراحل میں

آریان خان کی فلم ’اسٹارڈم‘ تکمیل کے آخری مراحل میں

شاہ رخ خان کے بڑے صاحبزادے آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم اسٹارڈم تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔

شاہ رخ خان اس وقت جوان کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں ، خان خاندان کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے ، سپر اسٹار کی بیٹی سہانا خان اس سال کے آخر میں زویا اختر کی فلم دی آرچیز میں اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں، جس کا پریمیئر 7 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ہونا ہے۔

 اس کے علاوہ شاہ رخ  کے بڑے صاحبزادے آریان خان نے اداکاری کے بجائے ہدایت کاری کا انتخاب کرتے ہوئے ایک مختلف راستہ منتخب کیا ہے، وہ لکھنے اور ڈائریکشن پر توجہ  دے رہے ہیں، اسٹار کڈ اپنی  ہدایت کاری میں بننے والی فلم  اسٹارڈم کے لیے کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔

آریان خان نے اپنے اس پروجیکٹ کا آغاز اس سال جولائی میں کیا تھا، اس میں بالی ووڈ کے ہیوی ویٹ اداکار مختصر کردار ادا کریں گے، جن میں شاہ رخ خان، رنبیر کپور، رنویر سنگھ، کرن جوہر، اور بوبی دیول شامل ہیں۔

لکشیا لالوانی کی سربراہی میں، یہ سیریز ہندی فلم انڈسٹری میں ایک افسانوی جھلک پیش کرے گی۔

Advertisement

اندرونی ذرائع کے مطابق سیریز کی شوٹنگ آخری مراحل میں ہے، اسٹارڈم کی ٹیم اس وقت علی باغ میں اس کی شوٹنگ کر رہی ہے۔ شو کا حتمی شیڈول اس ماہ کے آخر میں ہونے والا ہے اور اس کے ساتھ ہی آریان خان اس پروجیکٹ کو سمیٹیں گے جس کا تصور انہوں نے ایک سال سے زیادہ پہلے شروع کیا تھا۔

شو کے آخری مرحلے کی شوٹنگ ممبئی کے نریمن پوائنٹ میں ایک کثیر ثقافتی مرکز میں کی جائے گی اور اس میں ایک وسیع سیٹ پیش کیا جائے گا جو ستاروں سے جڑے ایوارڈ فنکشن کا ایک منظر پیش کرے گا۔

اپنے ہدایت کاری کے کاموں کے علاوہ، آریان خان نے حال ہی میں اپنے برانڈ، ڈی یاول کے لیے ایک اشتہاری فلم کی ہدایت کاری کی، جس میں ان کے والد، شاہ رخ خان بھی تھے۔

 

آریان خان نے سنیمیٹک آرٹس میں بیچلر آف فائن آرٹس کی ڈگری حاصل کی ہے، وہ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے اسکول آف سنیمیٹک آرٹس سے فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں مہارت رکھتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/843774/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/843774/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version