پرینیتی اور راگھو چڈھا کے ہنی مون پر نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی خصوصی تصاویر
بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاست دان راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
تاہم اب اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہنی مون پر نہ جانے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا فلحال اپنے ہنی مون پر نہیں جا رہے ہیں۔
ہنی مون پر نہ جانے کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ 29 ستمبر سے شروع ہونے والی شرادھوں کی وجہ سے یہ جوڑا فلحال اپنے ہنی مون پر نہیں جائینگا۔
تاہم اس وقت اداکارہ پرینیتی دہلی میں اپنے سسرال والوں کے ساتھ کچھ وقت گزار رہی ہیں اور جلد ہی وہ ممبئی میں کام کے حوالے سے واپس آ جائیں گی۔
اداکارہ پرینیتی کی آنے والی فلم میں مشن رانی گنج شامل ہے جبکہ ان کے شوہر اور سیاست دان راگھو چڈھا کے پاس پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کی بہت سی چیزیں ہیں جو نومبر اور دسمبر کے درمیان شروع ہونے کی امید ہے۔
یاد رہے پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت سمیت بیرون ممالک سے مہمان راجستھان کے شہر ادے پور پہنچے تھے۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات تاریخی مقام دی لیلا پیلس پر منعقد کی گئیں۔
شادی کی تقریبات پچھلے کچھ دنوں سے جاری تھیں جن میں اُن کی مہندی، ہلدی، محفلِ موسیقی سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔
دلچسپ یہ کہ راگھو چڈھا اپنی دلہن پرینیتی کو لینے کے لیے تاج جھیل پیلس سے لیلا پیلس تک کشتیوں پر سوار ہو کر بارات لائے تھے۔
یاد رہے کہ بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور پرینیتی کی کزن پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہرنک جونس نے شادی میں شرکت نہیں کی تھی البتہ اداکارہ پریانکا کی والدہ اور بھائی نے پرینیتی کی شادی میں شرکت کی تھی۔
جبکہ اداکارہ پرینیتی کی شادی کی تقریب میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، ہربھجن سنگھ اور منیش ملہوترا سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔
اداکارہ پرینیتی کی شادی کا جوڑا معروف سلیبریٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تیار کیا ہے۔
اداکارہ کی شادی کی دیگر تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے شادی پر گولڈ اور آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔
جبکہ راگھو چڈھا نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔
پرینیتی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ناشتے کی میز پر پہلی ہی گپ شپ سے ہمارے دلوں کو معلوم ہو گیا تھا کہ ہم ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے۔
تاہم شادی کے بعد مختصر پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں پرینیتی کو گلابی ساڑھی میں دیکھا گیا جبکہ راگھو چڈھا سیاہ کوٹ پینٹ اور سفید شرٹ پہنے ہوئے نظر آئے۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد رواں برس مئی کے آغاز میں منگنی کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/847018/amp/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News