سالار اور ڈنکی کا باکس آفس پر ممکنہ ٹکراؤ

سالار اور ڈنکی کا باکس آفس پر ممکنہ ٹکراؤ
سپر اسٹار پربھاس اور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اگلی فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے اور بہت حد تک ممکن ہے کہ دونوں فلم باکس آفس پر ٹکراؤ ہو۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سالار 22 دسمبر 2023 کو بڑے پردے پر آئے گی اور یہ فلم دنیا بھر کے باکس آفس پر شاہ رخ خان کی ڈنکی سے ٹکرائے گی۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کرسمس کی وجہ سے دنیا بھر میں چھٹیوں کے دورانیے کا فائدہ اٹھانے کے لیے کیا گیا ہے تاہم پروڈیوسرز کی طرف سے ایک باضابطہ اعلان جمعہ 29 ستمبر 2023 کو کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سالار کو KGF کے ڈائریکٹر پرشانتھ نیل نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ KGF یونیورس کا ایک حصہ ہے۔ دوسری طرف، ڈنکی کی ہدایت کاری راج کمار ہیرانی کر رہے ہیں اور تاپسی کے ساتھ ایس آر کے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/851748/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/851748/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

