اداکارہ میرب علی تنقید کی زد میں آ گئیں

اداکارہ میرب علی تنقید کی زد میں آ گئیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ میرب علی اپنے پالتو کتے کے انتقال کے بعد اس کے آخری سفر کے لیے دعا کرنے کی درخواست پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آ گئیں۔
ایک روز قبل اداکارہ میرب علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے ’ٹوکو‘ نامی پالتو کتے کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔
انہوں نے لکھا تھا کہ “بہت دکھ کے ساتھ اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ آج صبح میری فیملی کا سب سے قریبی ساتھی، میرا ٹوکو‘، کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، وہ بیمار تھا لیکن ہمیں یقین تھا کہ وہ ٹھیک ہوجائے گا، پلیز ہمارے ٹوکو کے لیے دعا کریں، آج ہماری فیملی کا ایک فرد ہم سے بچھڑ گیا ہے”۔
پالتو کتے کے انتقال کے بعد اس کے لیے دعا کرنے کی درخواست پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر کڑی تنقید کی۔
تنقید کے بعد اداکارہ نے انسٹا گرام اسٹوری پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ “لوگوں سے اپنے پالتو کتے کے لیے دعا مانگنے کے لیے معافی چاہتی ہوں جسے ہم نے فیملی کی طرح سمجھا ہوا تھا”۔
انہوں نے لکھا کہ “مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ کتنے بے حس ہوتے ہیں اور اب بھی دوسروں پر یہ حکم دیتے رہیں گے کہ ایسے وقت میں کیا اور کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے مشکل وقت تھا چاہے یہ آپ لوگوں کے لیے ہو یا نہ ہو”۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ “میری گھر جانوروں کے ساتھ فیملی جیسا سلوک کیا جاتا ہے، یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ آپ کے والدین نے آپ کی اس طرح پرورش کی ہے، اگر آپ میری بات سے متفق نہیں تھے تو آپ میری پوسٹ کو نظر انداز کرسکتے تھے”۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/883782/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/883782/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

