مجھے بالکل پسند نہیں کہ لوگ مجھے سالگرہ کی مبارک باد دیں، فہد مصطفیٰ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ مجھے یہ بات بالکل پسند نہیں کہ لوگ انسٹاگرام پر ٹیگ کرکے سالگرہ کی مبارک باد دیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار فہد مصطفیٰ نے مختلف معاملات پر کھُل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر کام کرنا آسان ہے کیونکہ ٹی وی پر ڈرامے بند نہیں ہوتے، کووڈ-19 کے دوران بھی ٹی وی چل رہا تھا لیکن سنیما گھر بند ہوگئے تھے، اس لیے فلم کے لیے صحیح ماحول کی ضرورت ہے۔
ڈرامے میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید، ماہرہ خان اور فواد خان سمیت دیگر پاکستان کے نامور اسٹارز کے ساتھ کام کرنا آسان ہے لیکن نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔
فہد مصطفیٰ کے مطابق نوجوانوں کے کام کی صلاحیت کی بات نہیں کررہا بلکہ سیٹ پر ان کے ساتھ ملنے کی بات کررہا ہوں، نوجوان اداکاروں کے ساتھ ایک کمرے میں کام کرنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک کمرے میں چار پانچ لوگ ایک ساتھ نہیں بیٹھ سکتے تو کام کیسے اچھا ہوگا؟ یہ ڈر لگتا ہے اسی وجہ سے ڈراموں میں کام نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا واٹس ایپ نمبر بہت جلدی لیک ہوجاتا ہے، اس لیے انسٹاگرام سے زیادہ واٹس ایپ پر بہت زیادہ میسجز آتے ہیں، مجھ سے لوگ ایسے بات کرتے ہیں جیسے میں ان کے گھر کا آدمی ہوں، اس لیے کوئی بھی مجھے کچھ بھی کہہ دیتا ہے، میرا لوگوں سے قریبی تعلق ہے اس لیے لوگ بھی میری بات کا بُرا نہیں مانتے، اور یہ مجھے اچھی بات لگتی ہے۔
فہد مصطفیٰ کے مطابق میں اپنی سالگرہ کے موقع پر صرف انہی لوگوں کے پیغامات کا جواب دیتا ہوں جو مجھے خود کال یا پرسنل میسج کرتے ہیں، ورنہ مجھے یہ بات بالکل پسند نہیں کہ لوگ انسٹاگرام پر ٹیگ کر کے سالگرہ کی مبارک باد دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے مجھے جتنی کامیابی ملی ہے میں اس کا مستحق تو نہیں ہوں لیکن اللہ جب عزت دی ہے تو میں زیادہ محنت کرتا ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/919690/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/919690/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

