ثمر جعفری کو کن وجوہات کی بنا پر ڈراموں سے نکالا جاتا تھا؟ اداکار نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار ثمر جعفری نے بتادیا کہ اُن کو کن وجوہات کی بنا پر متعدد ڈراموں سے نکالا جاتا تھا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار ثمر جعفری نے کہا کہ ان کی فیملی میں شوبز انڈسٹری سے کسی کا کوئی تعلق نہیں ہے، وہ اپنے خاندان کے پہلے فرد ہیں جو شوبز انڈسٹری میں جانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے بہت محبت کرنی پڑی، ایک موقع پر انہوں نے سوچا کہ شاید وہ انڈسٹری میں جگہ نہیں بنا پائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بنیاد پر نکال دیا جاتا تھا کہ تمہاری رنگت بہت گوری ہے، قد بہت لمبا ہے یا بہت پتلے ہو، کبھی کبھار ایسا بھی ہوا کہ کئی اداکاروں نے مجھے بولا کہ ڈرامے کے کردار کے لیے یہ میرا بچہ نہیں لگ رہا۔
اداکار ثمر جعفری کے مطابق وہ اسکرپٹ ہاتھ میں لیے سیٹ پر کئی گھنٹے انتظار کرتے رہتے لیکن آخر میں کہا جاتا کہ ان کی جگہ کسی اور لڑکے کو کردار دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 11 سال تک ان کے ساتھ یہی سلوک کیا جاتا رہا اور ہمیشہ انہی وجوہات کی بنا پر ڈرامے سے نکال دیا جاتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تھیٹر کرنے کے بعد 11 سال تک آڈیشن دیتا رہا لیکن کسی نے کاسٹ نہیں کیا، لمبے عرصے بعد آخر کار ڈراما سیریل ’مائی ری‘ کی آفر ہوئی۔
واضح رہے کہ مقبول ڈرامے ’مائی رے‘ میں ثمر جعفری کم عمری میں دُلہا اور ایک بچے کے باپ کا کردار ادا کررہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/920470/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/920470/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

