اکشے کمار کا اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر پیار بھرا پیغام

اکشے کمار کا اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر پیار بھرا پیغام
بالی ووڈ کے کھلاڑی، اکشے کمار کی بیٹی جو کہ آج 11 سال کی ہوگئی ہیں اور اس موقع پر انہوں نے دلوں کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا ہے۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی نتارا کے ساتھ خوبصورت وقت گزارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں باپ بیٹی کی جوڑی کو ایک دلکش پس منظر کے ساتھ ساحل سمندر پر چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، مجھے کبھی سمجھ نہیں آیا کہ بیٹیاں اتنی تیزی سے کیوں بڑی ہوجاتی ہیں۔ میرا وہ چھوٹا بچہ جو میرا ہاتھ پکڑ کر چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا تھا، وہ جلد ہی ایک نوجوان خاتون ہوگی، جس کے ساتھ پوری دنیا فتح ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ، نتارا، میں آپ پر اور آپ کے تخلیقی ذہن پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں۔ دوسرے بچے ڈزنی لینڈ جانا چاہتے ہیں، آپ ایک تخلیق کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے پروں کو پھیلائیں، میں اور آپ کی والدہ ہمیشہ ان کے نیچے ہوا بننے کی کوشش کریں گے۔ میری شہزادی کو سالگرہ مبارک ہو۔
دوسری جانب ٹوئنکل کھنہ نے بھی اپنی بیٹی نتارا کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
ٹوئنکل نے اپنی بیٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ، میرا مضحکہ خیز چھوٹا سا مونسٹر 11 سال کا ہو گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/922775/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/922775/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News