آغا علی بھارتی اداکارہ نورا فاتحی کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار آغا علی بھارتی اداکارہ و رقاصہ نورا فاتحی کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار آغا علی نے بتایا کہ وہ سیٹ پر حنا الطاف سے ملے تھے اور پھر شادی کے لیے خود بخود ساری سیٹنگ ہو گئی تھی، میں نے حنا کو شادی کے لیے منانے کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ میں گھر میں حنا الطاف سے زیادہ گھریلو کام کرتا ہوں، کوئی بھی آ جائے سب کے مقابلے میں، میں ہی سب سے زیادہ گھر کے کام کرتا ہوں گا۔
دورانِ انٹرویو اداکار سے سوال کیا گیا کہ آپ کو گلوکاری اور اداکاری میں سے کوئی ایک چیز چھوڑنی پڑے تو آپ کیا چھوڑیں گے؟
جواب میں آغا علی نے کہا کہ میں گلوکاری نہیں، اداکاری چھوڑ سکتا ہوں۔
شو کے میزبان نے اداکار سے سوال پوچھا کہ بالی ووڈ میں اگر آپ کو اداکاری کا موقع ملا تو کردار دیکھے بنا کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔
میزبان نے آغا علی کو سارہ علی خان، اننیا پانڈے، کریتی سینن اور نورا فاتحی کے ناموں کے آپشنز دیئے۔
جواب میں اداکار آغا علی کا کہنا تھا کہ اگر اُنہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کردار دیکھے بغیر نورا فاتحی کے ساتھ کرنا پسند کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/927526/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/927526/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

