Advertisement

پڑوسی ممالک سے اب بھی فلموں کی آفر ہوتی ہیں ، سعود قاسمی

سعود قاسمی

پڑوسی ممالک سے اب بھی فلموں کی آفر ہوتی ہیں ، سعود قاسمی

سعود قاسمی کا شمار پاکستان کے انتہائی باصلاحیت اداکاروں اور پروڈیوسروں میں کیا جاتا ہے، جو اپنی عمدہ اداکاری کے فن اور کامیاب فلموں میں نمایاں کارکردگی کے لیے مشہور ہیں۔

سعود نے بہت سی مشہور پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں محبت 95، مس استنبول اور مجاجن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ’’یہ زندگی ہے‘‘ اور ’’خدا اور محبت‘‘جیسی سپر ہٹ ٹی وی سیریز میں  کام کرنے کے ساتھ بطور پروڈیوسر  بھی کامیابی حاصل کی۔

 حال ہی میں، سعود قاسمی نے اپنی اہلیہ جویریہ سعود کے ساتھ مل کر بے حد پسند کیے جانے والے ڈرامے ’’بے بی باجی‘‘میں ناظرین کو اپنے کام سے متاثر کیا۔ ڈرامے میں جمال  کے کردار میں کی ان کی تصویر کشی کو بے پناہ پذیرائی ملی۔ سعود کا تعلق ایک انتہائی مذہبی گھرانے سے ہے یہی وجہ کہ وہ اپنی گہری مذہبی عقیدت کے لیے بھی جانے جاتے ہیں اور اکثر نعتیں پڑھ کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

سعود اور جویریہ کو حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں سعود قاسمی نے انکشاف کیا کہ انہیں اب بھی بالی ووڈ سے متعدد  فلموں کی پیشکشیں آتی ہیں۔ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاں، میرا فلمیں کرنے کا ارادہ ہے، میں ایسی فلمیں کر سکتا ہوں جیسے دوسرے تمام اداکار کر رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ میری فلم ہٹ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ایک حیران کن حقیقت یہ بھی ہے کہ مجھے بالی ووڈ سے دو سے تین فلموں کی آفرز ہوئی ہیں لیکن مجھے پاکستان سے کوئی آفر نہیں آئی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  میں اپنی فلم کے سیٹ پر علی خان کے ہمراہ بیٹھا تھا ہم نے ایک ساتھ ایک فلم کی ہے جو جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے، جبکہ فلم کا نام ہے ’’ہم سب ‘‘ ہے، تاہم انہوں مزید کہا کہ پڑوسی ملک سے جو آفر مجھے ہوئی تھی وہی آفر علی خان بھی ہوئی تھی اور یہ آفر بالی ووڈ کے ایک بڑے ڈائریکٹر کی طرف سے تھی، مجھے بھارت سے کئی آفرز ملیں لیکن  پاکستان سے کوئی آفر نہیں آئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/937460/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/937460/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version