پرینیتی نے شادی میں مہمانوں کے لیے مہنگے ’سوئٹس‘ بک کروا لیے

پرینیتی نے راگھو چڈھا سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں بتا دیا
بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کے لیے بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں’دی لیلا پیلس‘ اور ’تاج لیک پیلس‘ جیسے پرتعیش ہوٹل بک کروائے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا نےاپنی شادی کی تقریبات اور شادی میں شریک مہمانوں کے ٹھہرنے کے لیے ان ہوٹلوں کے پرتعیش اور مہنگے ’سوئٹس‘ بک کروائے ہیں۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کے لیے ہوٹل’دی لیلا پیلس‘ کا سب سے مہنگا ’مہاراجہ سوئٹ‘ بک کروایا گیا ہے جس کا 1 دن کا کرایہ 10 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
یہ سوئٹ 3500 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں سے جھیل کا انتہائی خوب صورت نظارہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/941105/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/941105/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

