Advertisement

فہد مصطفیٰ کی انڈسٹری کو خراب کرنے والے یوٹیوبرز اور بلاگرز پر کڑی تنقید

فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ کی انڈسٹری کو خراب کرنے والے یوٹیوبرز اور بلاگرز پر کڑی تنقید

فہد مصطفیٰ پاکستان کے ایک خوبصورت ماڈل، عمدہ میزبان اور بہترین اداکار ہیں۔وہ کافی عرصے سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں، اور انہوں نے اداکاری اور میزبانی دونوں شعبوں میں بے پناہ نام کمایا ہے۔

فہد مصطفیٰ کے مشہور ڈراموں میں کنکر، میں عبدالقادر ہوں، میں چاند سی اور دوسری بیوی جیسے ہٹ ٹیلی ویژن ڈرامیں شامل ہیں ۔

جبکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں بھی اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں نا معلوم افراد 1 اور 2، لوڈ ویڈنگ اور ایکٹر ان لاء شامل ہیں۔ فہد مصطفیٰ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ گزشتہ دس برسوں سے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گیم شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کو حال ہی میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے کئی رازوں پر سے  پردہ اٹھایا۔

شو میں گفتگو کے دوران پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے تفریحی صنعت پر یوٹیوبرز اور بلاگرز کے اثر و رسوخ کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ میزبان نے جب ان کے کم انٹرویو دینے کے بارے میں سوال کیا تو انہوںے کہا کہ انٹرویوز نہیں دینے چاہئے کیونکہ جو انٹرویو لے رہا ہوتا ہے اس کی بھی ایسی کوئی نیت نہیں ہوتی، لیکن بعد میں کچھ یوٹیوبرز اور بلاگرز ہیں جن کا کام ہی یہی ہے کہ ان کو کونٹینٹ چاہئے تو وہ ایک طفیلے یعنی پیراسائٹس کی طرح ہر چیز کو مانیٹر کر رہے ہوتے ہیں کہ اب اس میں سے کیا نکالیں، اور اس میں کیا نکالیں، کیونکہ ان بچاروں کا بک ہی یہ مدعا رہا ہے تو میں اچھی بات کروں گا تو ان کو کیا، اگر  میں کوئی بھی ٹیڑھی بات کردوں گا وہ اس پر ایک عجیب سے سرخی بناکر چلا دیں گے،  تو مجھے لگتا ہے کہ ایسے چھ سات لوگ ہیں جن کی وجہ سے انڈسٹری بہت گندی اور بہت خراب ہوئی ہے۔

Advertisement

یہی وجہ ہے کہ اب آپ کے اداکار ڈر گئے ہیں آپ کے لوگ کچھ کہنا ہی نہیں چاہتے ہیں، تو میرے خیال سے یہ ایک صحت مند ماحول نہیں ہے آپ برداشت کے نام خود بہت زیادہ عدم برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

فہد کے تبصروں نے تفریحی صنعت اور مداحوں کے درمیان ایک بحث کو جنم دیا ہے، جس میں عوامی تاثرات کو تشکیل دینے اور مشہور شخصیات کے کیریئر کو متاثر کرنے میں سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے، یوٹیوبرز اور بلاگرز کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جیسے جیسے تفریحی صنعت ڈیجیٹل دور میں ترقی کرتی جا رہی ہے اور اسے اپنایا جارہا ہے، فہد کی طرف سے شروع کی گئی گفتگو نے آن لائن مواد تخلیق  کرنے والوں کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے ساتھ آنے والے چیلنجوں اور پیچیدگیوں پر ایک سوالیہ نشان بنادیا ہے۔ فنکاروں اور عوامی شخصیات کے لیے صحت مند اور شفاف ماحول کو برقرار رکھنے پر بحث جاری ہے اور یہ اہم بھی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/948208/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/948208/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version