سوشل میڈیا پر منفی تاثرات کے متعلق شلپا شیٹی کا ردعمل

سوشل میڈیا پر منفی تاثرات کے متعلق شلپا شیٹی کا ردعمل
شلپا شیٹی کا شمار بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں اور ڈانسرز میں کیا جاتا ہے اور انہوں نے کئی کامیاب ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں میں کھلاڑی تو اناری، جانور، دھڑکن، دس اور اپنے شامل ہیں۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر منفی تاثرات سے نمٹنے کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ، مجھے ایسا لگتا ہے کہ کبھی کبھی سوشل میڈیا بہت مطلبی ہوجاتا ہے اور کبھی کبھی میں یہ سوچتی ہوں کہ ہم نے اسے اپنی زندگی میں شامل کرلیا ہے لیکن لوگ کبھی کبھی اپنی حدیں بھول جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو میں نظر انداز کرنا پسند کرتی ہوں اور جو پیارد یتے ہیں انہیں میں بہت سارا پیار واپس دینا چاہوں گی۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سکھی‘ میں اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اپنی اداکاری نے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/948372/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/948372/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News