شہناز گل کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

شہناز گل کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
شہناز گل نے اپنی ڈانس ویڈیو سے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جو انٹرنیٹ پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
شہناز نے منگل کے روز اپنی آنے والی فلم ’تھینک یو فار کمنگ‘ کی تشہیر کے لیے اپنی ساتھی اداکاروں بھومی پیڈنیکر، کشا کپیلا، ڈولی سنگھ اور شیبانی بیدی کے ساتھ ایک پارٹی میں شرکت کی۔
اس موقع پر اداکارہ نے بولڈ لباس اور انداز کے ساتھ اپنی شرکت کو یقینی بنایا اور اس پارٹی میں وہ بھرپور انجوائے کرتی ہوئی بھی نظر آئیں۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ ان کا مکمل لک ایک ڈرامائی انداز پیش کر رہا ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح کافی حیران ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ریا کپور کے شوہر، کرن بولانی، اپنی پہلی فلم، تھینک یو فار کمنگ کی ہدایت کاری کی ہے، جس میں بھومی، شہناز اور انیل کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ فلم میں پردھومان سنگھ مال، نتاشا رستوگی، گوتمک، سوشانت دیوگیکر، سلونی ڈائنی، ڈولی اہلووالیا اور کرن کندرا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
علاوہ ازیں شہناز گل پنجابی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری اور بطور گلوکارہ بھی کافی مقبول ہیں تاہم انہوں نے حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/953640/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/953640/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

