Advertisement

مایا خان نے شوبز انڈسٹری کا وہ کون سا شعبہ ہے جس میں کام نہیں کیا

مایا خان نے شوبز انڈسٹری کا وہ کون سا شعبہ ہے جس میں کام نہیں کیا

مایا خان پاکستان ٹیلی ویژن کی ایک مشہور میزبان اور اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی شوز سے کیا۔ انہوں نے سب سے پہلے پی ٹی وی پر بچوں کے شو کی میزبانی کی اور پھر اسی شعبہ کو اختیار کرتے ہوئے پاکستان بھر میں شہرت اور نام کمایا۔

مایا خان نے کئی بڑے چینلز کے لیے میزبانی کی جن میں اے پلس، سماء، اے آر وائی، 92 اور بول شامل ہیں۔ مایا اس وقت مائی ری میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ مایا خان کا اپنا اسکن کیئر برانڈ بھی ہے۔

مایاخان ایک زندگی سے بھرپور اور نہایت عاجز شخصیت کی مالک ہیں وہ ایک طرح سے دوسروں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں آپ ان کی باتوں اور زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

مایا خان کو حال ہی میں ایک یوٹیوب کے نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔ مایا نے چھوٹی عمر میں ہی کام کا آغاز کر دیا تھا اور اس وقت سے لے کر موجودہ اداکاری کے سفر تک تقریباً تمام ہی شوبز کے  شعبہ جات میں طبع آزمائی کی ہے جس میں رائٹنگ، پروڈکشن، ڈائریکشن، اینکرنگ، ایکٹنگ، وی جے اور وائس اوورنگ شامل ہیں۔ ساتھ مایا اپنے تدریسی عمل کے دوران بہترین ڈبیٹر اور بیڈ منٹن کی چیمیئن بھی رہ چکی ہیں تو شو کی میزبان ان کی اتنی ساری کامیابیوں کے بارے میں جاننے کے بعد مایا سے سوال کیا آپ یہ بتائیں وہ کونسا کام ہیں جو آپ نے نہیں کیا اس پر مایا خان نے کہا انہوں نے ابھی تک ماڈلنگ نہیں کی یہ وہ واحد شوبز کا شعبہ ہے جس پر انہوں نے طبع آزمای نہیں کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/981578/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/981578/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version