Advertisement

عاصم اظہر نے پی ایس ایل گانے پر تنقید کی اصل وجہ بتا دی

عاصم اظہر

عاصم اظہر نے پی ایس ایل گانے پر تنقید کی اصل وجہ بتا دی

عاصم اظہر کانام پاکستانی پاپ سنگر میں کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ  پاکستان کے ایک مشہور گلوکار ہیں اور انہوں نے یہ مقام بڑی محنت سے حاصل کیا ہے وہ ایک خوبصورت آواز کے مالک ہونے کے ساتھ ایک سلجھی ہوئی شخصیت بھی رکھتے ہیں۔

عاصم اظہر نے نہایت کم عمری میں گلوکاری کا آغاز کیا اور اپنے مداحوں کے سامنے اب تک ان گنت سپر ہٹ گانے پیش کر چکے ہیں۔وہ اپنے خوبصورت گانوں اور راگ کے ساتھ ساتھ اپنی پرفارمنس کے انداز کی وجہ سے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں۔ عاصم نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک چھوٹے سنگر کے طور پر کیا تھا اور اب انہیں اس انڈسٹری میں دس سال مکمل ہوچکے ہیں، ابھی ان کی عمر 26 سال ہے۔

عاصم نے حال ہی میں اپنے انٹرویو کے دوارن  کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران تنقید کا کیسے سامنا کیا ان کا کہنا تھا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو ہر بات کو دل پر لے لیتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے حالات سے نمٹنے کا طریقہ سیکھ لیا ہے اور حالات بہتر ہو گئے ہیں اب وہ تنقید کرنے والی کمنٹس پڑھتے بھی نہیں ہیں۔

Advertisement

عاصم اظہر 2 بار پی ایس ایل کا گانا بھی گا چکے ہیں۔ یہ ایک ایسا گانا ہے جس پر لوگ ہر سال بحث کرتے ہیں اور عاصم کو پہلی بار اس گانے کی وجہ سے بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پی ایس ایل کے گانے پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے عاصم نے کہا کہ میں نے تسلیم کیا ہے کہ لوگ کبھی ایک گانے کو پسند نہیں کریں گے کوئی اسے برا کہے گا تو کوئی اسےاچھا کہےگا۔ عاطف اسلم، علی ظفر، نصیبو لال اور فواد خان سمیت کئی ستاروں نے گانا گایا اور ہر بار تنقید کا سامنا کیا ہے۔ اگر گانا آپ کو اچھا لگ رہا ہے اور میدان میں چل رہا تو ٹھیک ہے باقی تنقید کی پروا نہیں کرنی چاہئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/996690/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/996690/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version