پاکستانی عوام دنیا میں سب سے زیادہ جھوٹ بولتی ہے، ملک رضا

پاکستانی عوام دنیا میں سب سے زیادہ جھوٹ بولتی ہے، ملک رضا
ملک رضا کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے ایک باصلاحیت اداکار ہیں۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں پیار کے صدقے، بےشرم، ایسی ہے تنہائی، فریاد، خدا اور محبت 2، نوروز اور پری زاد شامل ہیں۔
ملک رضا آج کل ایک نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل جھوک سرکار میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرر ہے ہیں۔ وہ مشکل کرداروں کو نبھانے کا ہنر جانتے ہیں۔ جھوک سرکار اداکار ایک منفرد اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہونے کے ساتھ بے حد تخلیقی اور سوجھ بوجھ رکھنے والے انسان ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بہت ہی کم انٹرویو دیتے ہیں۔
ملک رضا نے حال ہی میں ایک ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کا احوال ناظرین کے سامنے پیش کیا۔انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے کے بارے میں بات کی، ساتھ ہی شادی کی کامیابی کے لیے بنیادی باتوں کا بھی ذکر کیا۔
ملک رضا نے زندگی میں ایک بڑے پچھتاوے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1997 میں ترکی چلے گئے تھے، لیکن شادی کے لیے واپس آگئے تھے، ان کا خیال ہے اور وہ اب بھی یہ سوچتے ہیں کہ انہیں پاکستان واپس نہیں آنا چاہیے تھا۔ اسی بات کا انہیں بہت زیادہ افسوس ہے۔ ملک رضا نے لوگوں کی وجہ سے پاکستان چھوڑا، کیونکہ ان کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ جھوٹ پاکستان میں بولا جاتا ہے اور یہاں کے لوگ خود اپنے آپ سے بھی سچے نہیں ہیں۔
انہوں کہا کہ اگر بھوک، افلاس اور عورت نہ ہوتو کوئی بھی شخص گھر سے نہ نکلے لوگ انہیں کی وجہ سے گھر سے نکلتے ہیں اور یہ ایک ایک کڑوا سچ ہے۔ بہرحال انہیں پاکستان ان خاتون کی محبت کھینچ لائی جن سے یہ شادی کرنا چاہتے تھے جو اب ان کی بیوی اور ان کے چار بچوں کی ماں ہیں۔
انہوں نے کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے کچھ ٹپس بھی دی، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کامیاب ازدواجی زندگی ہی نہیں بلکہ تمام ہی رشتوں کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کا احساس کیا جائے، عزت کی جائے اور خیال رکھا جائے اور رشتوں کو نبھانا سیکھیں پھر بنتا ہے رشتہ پھر ہوتی ہے محبت۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/111475/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/111475/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

