Advertisement

فلم ‘اینیمل’کیلئے کس اداکار نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ‘اینیمل’کیلئے کس اداکار نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

بالی ووڈ کی آنے والی نئی میگا ایکشن فلم ’اینیمل‘ کے لئے رنبیر کپور سمیت دیگر کاسٹ نے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے، یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور عام طور پر ایک فلم کا معاوضہ  60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے وصول کر تے ہیں لیکن انہوں نے فلم اینیمل کے لئے  اپنا معاوضہ آدھا کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم اینیمل میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کے لئے صرف 30 سے 35 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے جبکہ فلم کے منافع میں بھی ان کا حصہ ہوگا۔

اس فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ میں انیل کپور، بوبی دیول اور جنوبی بھارت کی اداکارہ راشمیکا مندنا بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راشمیکا مندنا  نے اس فلم کے لیے 4 کروڑ روپے بطور معاوضہ لیا ہے۔

Advertisement

فلم اینیمل میں ہیرو رنبیر کپور کے والد کا کردار نبھانے والے اداکار انیل کپور نے صرف 2 کروڑ روپے لیے ہیں۔

Advertisement

ان کے علاوہ بوبی دیول کے معاوضے سے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اس فلم  کے لیے 4 سے 5 کروڑ روپے تک وصول کیے ہیں۔

Advertisement

فلم اینیمل کا ٹیزر دیکھیں:

Advertisement

رنبیر کپور کی اس ایکشن تھرلر فلم کی تشہیر کیلئے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جوان کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں، ٹی سیریز کے سربراہ اور فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار نے شاہ رخ خان کی حالیہ بلاک بسٹر فلم جوان کی مثال دیتے ہوئے کہا، “اگر آپ دیکھیں تو ‘جوان’ کی ایڈوانس بکنگ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی جنوبی مارکیٹ میں بہت زیادہ تھی، میرے ہدایت کار اور ہیروئن جنوب سے ہی ہیں۔ اس لیے ہم اسے متعدد زبانوں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جو صرف مختلف زبانوں میں ڈبنگ تک محدود نہیں ہے۔ ہم اسے پوری طرح پروموٹ کرنا چاہتے ہیں، جیسا کہ ‘جوان’ نے کیا تھا۔”

واضح رہے کہ فلم اینیمل یکم دسمبر 2023 کو دنیا بھر میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/112377/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/112377/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version