شاہ رخ خان باکس آفس پر ’سالار‘ سے ٹکراؤ کیلئے تیار نہیں؟

شاہ رخ خان سالار سے ٹکراؤ کیلئے تیار نہیں؟
تامل سپر اسٹار پرابھا س کی فلم ’سالار‘ سے باکس آفس پر ٹکراؤ سے بچنے کے لیے شاہ رخ خان نے فلم ’ ڈنکی‘ کی ریلیز ملتوی کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رواں سال کرسمس کے موقع پر شاہ رخ خان کی ڈنکی اورپرابھاس کی سالار ایک ساتھ ریلیز کی جا رہی تھی اور بھارتی سینیما میں ایک بڑے ٹکراؤ کا امکان تھا۔
اس حوالے سے نامور فلمی تجزیہ کار منوبالا وجے بالن نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے بتایاکہ ’شاہ رخ خان کی ڈنکی کی کرسمس (22 دسمبر) پر ریلیز ملتوی ہونے کا امکان ہے، جس کی اہم وجہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں تاخیر بتائی جا رہی ہے‘۔
Buzz: #SalaarVsDunki❌
#ShahRukhKhan‘s #Dunki likely to get POSTPONED.… pic.twitter.com/xWbDqHhiojAdvertisement— Manobala Vijayabalan (@ManobalaV) October 12, 2023
حال ہی میں شاہ رخ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ کی کامیابی کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق کی تھی۔
سپر اسٹار نے کہا تھا کہ “انہوں نے رواں سال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر فلم پٹھان ریلیز کی، پھرجنم اشٹمی پر فلم جوان کو ریلیز کیا، اب نئے سال اور کرسمس کے تہوار پر فلم ڈنکی ریلیز کریں گے‘۔
شاہ رخ خان کا اس موقع پرمزید کہنا تھا کہ ’وہ قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہیں اور جب ان کی فلم ریلیز ہوتی ہے ، تو اس دن عید ہوتی ہے‘۔
واضح رہےکہ بالی وڈ کے نامور اور کامیاب ترین فلمساز راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ تاپسی پنوجلوہ گر ہوں گی۔
حال ہی میں فلم سالار کی بھی ریلیز کی تاریخ 28 ستمبر سے بڑھا کر 22 دسمبر (کرسمس) کر دی گئی تھی۔
یاد رہےکہ پرابھاس کی فلم کو بلاک بسٹر فلم ’کے جی ایف‘ کے ہدایت کار پراشانت نیل بنارہے ہیں جب کہ انہی کی فلم ’کے جی ایف 2‘ کا تصادم بھی شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ سے ہوا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/140718/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/140718/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News