Advertisement

فیصل قریشی نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

فیصل قریشی

فیصل قریشی نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستانی اداکار گزشتہ کئی برسوں سے بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں بڑی انڈسٹری ہونے کے ناطے بہت سے فنکار وہاں کام کر کے اپنی ایک الگ پہچان بناتے ہیں۔

زیبا بختیار  سے لے کر ماہرہ خان، علی ظفر، صبا قمر اور فواد خان تک، کئی پاکستانی ستاروں نے بالی ووڈ کا رخ کیا ان میں سے کچھ اداکاروں کو  واقعی بہت اچھے پروجیکٹس میں کاسٹ کیا گیا تاہم زیادہ تر کو بہتر کردار نہیں دیئے گئے۔

یہ سلسلہ اس وقت تک جاری تھا تب تک بھارت میں انتہا پسند بی جے پی حکومت نہیں تھی تاہم بی جے پی حکومت کے بعد بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے بعد سے اب کوئی بھی پاکستانی فنکار بالی ووڈ میں کام نہیں کرسکتا۔

فیصل قریشی کا شمار ان چند مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں کام نہیں کیا۔ اپنی بہت زیادہ مقبولیت اور شہرت کے باوجود انہوں نے کبھی اس راستے کا انتخاب نہیں کیا۔

Advertisement

فیصل قریشی کو حال ہی میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیاگیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا، ساتھ ہی انہوں نےبھارت میں کام نہ کرنے کے حوالے سے اپنے  موقف کا اظہار کیا۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک بھارت میں کام نہیں کیا اور نہ وہ کر سکتے ہیں کیونکہ ان کا رویہ پاکستانیوں کے لیے کبھی اچھا نہیں رہا۔ اور فیصل ہر بات کھلے عام کہنے کی عادی ہیں، جس وجہ سے ان کے بھارتی مداح بھی ان سے ناراض رہتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر کسی کو بھی اپنی فلم کو کامیاب کرانا ہوتا ہے تو وہ اس میں پاکستان مخالف مواد شامل کردیتے ہیں، وہ پاکستان کو گالی دیتے ہیں۔

انہوں نے سابقہ حکومت کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ بھارتیوں نے ہمارے سابق وزیر خارجہ بلاول زرداری کی بے عزتی کی حالانکہ وہ ایک اچھا قدم اٹھا کر بھارت گئے تھے۔ اس طرح یہ واضح ہے کہ فیصل قریشی وہاں کام نہیں کر سکتے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/153809/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/153809/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version