دیپیکا پڈوکون فلم ’جوان‘ کا حصہ کیسے بنیں؟ ایٹلی نے بتادیا

دیپیکا پڈوکون فلم ’جوان‘ کا حصہ کیسے بنیں؟ ایٹلی نے بتادیا
بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم جوان میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیاگیا۔
اس فلم میں دیپیکا پڈوکون کا کردار (ایشوریا ) مختصر تھا تاہم شوٹنگ سے قبل ہی اسکرپٹ میں ان کے کردار کو اہم ترین قرار دے کر ان کا انتخاب کیا گیا۔
دیپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی جاندار اداکاری سے اس کردار (ایشوریا ) کو یاد گار بنا دیا، جو فلم ’جوان‘ کی کامیابی میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار نے بتایا کہ فلم کے اس اہم ترین کردار کےلیے دیپیکا پڈوکون کو ذاتی طور پر شاہ رخ خان نے راضی کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی سے کہا کہ کیا فلم کے ایشوریا کے کردار کےلیے دیپیکا پڈوکون سے بات ہوسکتی ہے؟
اس پر پوجا ددلانی نے جواب دیا کہ شاہ رخ سے بات کرکے دیکھتے ہیں، جب ہم نے سپر اسٹار سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ دیپیکا پڈوکون سے پہلے ہی بات کرلی ہے وہ کردار کو کرنے کےلیے تیار ہیں۔
فلم جوان کے ہدایت کار نے مزید کہا کہ دیپیکا پڈوکون جو اس وقت حیدر آباد میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں ،انہیں جب کردار سے متعلق بتانے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے سننے سے انکار کردیا اور اس عمل کو غیر ضروری قرار دیا۔
ایٹلی کمار نے بتایاکہ اس کے باوجود جب ہم نے دیپیکا پڈوکون کو کردار سنایا تو انہوں نےاسے انتہائی مضبوط کردار قرار دیتے ہوئے فلم کا حصہ بننے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/159843/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/159843/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News