کافی ود کرن سیزن 8 میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے حیران کن انکشافات

کافی ود کرن سیزن 8 میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے حیران کن انکشافات
کافی ود کرن سیزن 8 کی پہلی قسط کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں بالی وڈ کی سب سے زیادہ مقبول شادی شدہ جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون بطور مہمان شریک ہوئے ہیں۔
کافی ود کرن کے اس سیزن کے جاری کردہ پرومو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ سپراسٹار دیپیکا پڈوکون نے اعتراف کیا کہ ان کی شادی ‘راکی رندھاوا’ رنویر سنگھ سے ہوئی ہے۔
Deepika Padukone and Ranveer Singh on Koffee With Karan pic.twitter.com/mwHUwTLBdN
— elitestanning (@elitestanning) October 22, 2023
صرف یہی نہیں بلکہ اس جوڑی نے یہ بھی انکشاف کیاکہ ان کی منگنی سال 2015 میں ہوئی تھی۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اس شو میں بطور شادی شدہ جوڑی پہلی مرتبہ ایک ساتھ شرکت کر رہے ہیں، جس کے پرومو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
کرن جوہر نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ وہ اس سال 26 اکتوبر کو کافی ود کرن سیزن 8 کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کافی ود کرن میں کونسی شادی شدہ جوڑی شرکت کریگی؟
واضح رہےکہ اس شو میں دیپیکا پڈوکون اس سے قبل اداکارہ سونم کپور، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ جبکہ رنویر سنگھ اداکارہ انوشکا شرما، ارجن کپور اور اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں۔
’کافی ون کرن‘ شو کو بھارت کے علاوہ پاکستان، برطانیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جنوبی ایشیائی ممالک میں بے حد شوق سے دیکھا جاتا ہے۔
کافی ود کرن‘ شو کا ساتواں اورآخری سیزن سال 2022 میں نشر کیا گیا تھا۔
اس شو میں نامور شخصیات اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور تنازعات کے حوالے سے کھل کر بات کرتے نظر آ تے ہیں۔
’کافی ود کرن‘ کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوبز ٹاک شوز میں ہوتا ہے، جس کا پہلا سیزن 2004 اور 2005 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/189438/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/189438/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News