انسان کو تھوڑا بہت خودغرض ہونا چاہیے، اداکارہ سنیتا مارشل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ انسان کو تھوڑا بہت خودغرض ہونا چاہیے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے شوبز انڈسٹری کے جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایک بُرے تعلق میں رہنے سے بہتر ہے کہا انسان الگ ہوجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل نہیں معلوم ہوتا کہ آپ کی ہونے والے شریک حیات سے اچھے تعلق قائم رہیں گے یا نہیں، لیکن صرف یہ سوچ کر ایک بُرے تعلق میں بندھے رہنا کہ میرے ماں باپ یا بچوں کا کیا ہوگا اور اس دوران اپنے بارے میں نہیں سوچنا، یہ غلط ہے۔
سنیتا مارشل نے کہا کہ اس حوالے سے انسان کو تھوڑا بہت خودغرض ہونا پڑتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/192517/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/192517/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News