دیپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو دیکھ کر کرن جوہر آبدیدہ ہوگئے

دیپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو دیکھ کر کرن جوہر آبدیدہ ہوگئے
بالی وڈ کی سپراسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو دیکھ کر میزبان و فلمساز کرن جوہر آبدیدہ ہوگئے۔
کافی ود کرن سیزن 8 کی پہلی قسط میں بالی وڈ کی سب سے زیادہ مقبول شادی شدہ جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے بطور مہمان شرکت کی۔
اس شوکی پہلی قسط گزشتہ روز ناظرین کےلئے پیش کی گئی ، جس کی سب سے دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ اس میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو کو پہلی مرتبہ دیکھا یا گیا۔
شو کے دوران میزبان کرن جوہر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔
اس جوڑے کی جذبات سے بھری شادی کی ویڈیو دیکھنے کے بعد کرن جوہر نے کہاکہ انہیں اب اپنا آپ بہت تنہا محسوس ہو رہاہے، زندگی میں ایک ایسا ساتھی ضرور ہونا چاہیے ، جس کے ساتھ آپ اپنا دکھ سکھ بانٹ سکیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ان کے دو بچے ہیں، ایک ماں ہیں لیکن اس کے باوجود ایک جیون ساتھی کی کمی محسوس ہوتی ہے۔
ویڈیو میں اس جوڑے کی شادی کی مختلف تقریبات کی جھلکیاں ہیں، ویڈیو کا آغاز ایک پارٹی کی تقریب سے ہوتا ہے جس میں رنویر سنگھ مہمانوں کے سامنے اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کافی ود کرن میں کونسی شادی شدہ جوڑی شرکت کریگی؟
ویڈیو کلپ میں مہندی اور منگنی کی تقریب کی جھلکیاں بھی ہیں، جہاں رنویر سنگھ ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون مسکرا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں دھوم دھام سے شادی کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/195008/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/195008/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News