رنبیر کپور نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دیا؟

رنبیر کپور نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دیا؟
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ‘اینیمل’ کی ریلیز کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کریں گے۔
حال ہی میں رنبیر کپور نے “زوم” کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ وہ “اینیمل” کی ریلیز کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کریں گے کیونکہ وہ اپنا سارا وقت اپنی بیٹی اور اہلیہ کو دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنے کام میں مصروف رہے اور بیٹی کو وقت نہیں دے سکے لہٰذا اب اُنہوں نے 6 ماہ کے لیے اداکاری کی دُنیا سے وقفہ لے لیا ہے اور وہ 6 ماہ تک گھر پر ہی رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی اب بڑی ہو رہی ہے، وہ سب کو پہنچانتی ہے اور کچھ الفاظ بولنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اُنہیں مناسب وقت پر کام سے چھٹیاں مل گئی ہیں، یہ بیٹی کے ساتھ رہنے کا بہترین وقت ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا۔
یاد رہے کہ رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ جوڑے کے ہاں 6 نومبر 2022 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
اداکار کی فلم ’اینیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/197377/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/197377/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News