ارجیت سنگھ 9 سال بعد سلمان خان کی نئی فلم میں گلوکاری کے لئے تیار

عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ 9 سال بعد بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی نئی میگا تھرلر فلم “ٹائیگر 3” میں گلوکاری کے لئے تیار ہیں۔
حال ہی میں اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم “ٹائیگر 3” کے پہلے گانے “لے کے پرابھو کا نام” کا ٹیزر جاری کردیا ہے۔
سلمان خان نے ٹیزر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ٹائیگر اور زویا پارٹی کے لیے تیار ہیں، دیکھو ایک چھوٹی سی جھلک’۔
یہ گانا بالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے، ارجیت سنگھ نے 9 سال بعد سلمان خان کی کسی فلم میں گلوکاری کی ہے، یہ گانا رواں ماہ 23 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جاسوس ایجنٹ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔
میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سُپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے، ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔
ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچُکی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/209405/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/209405/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News