Advertisement

انجلینا جولی نے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قرار دیدی

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قرار دے دی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ انجلینا جولی نے اسرائیل فلسطین کشیدگی سے متعلق سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی طرح میں بھی اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے اور بہت سے معصوم شہریوں کی موت دیکھ کر شدید غصہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں یرغمالیوں کی فوری بحفاظت واپسی کے لیے دُعاگو ہوں، سب سے زیادہ دُکھ بچوں کا قتل دیکھ کر ہوا اور بہت سے بچے تو یتیم بھی ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ دہشت گرد کارروائی تھی لیکن اس کے بدلے میں غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کرکے معصوم جانوں کا ضیاع کرنا کوئی جواز نہیں۔

اداکارہ کے مطابق غزہ میں پانی، بجلی، خوراک نہیں، اُن کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں اور پناہ حاصل کرنے کے لیے سرحد عبور کرنے کا بنیادی انسانی حق بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی آبادی 20 لاکھ سے زیادہ ہے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں، جو تقریباً دو دہائیوں سے سخت ناکہ بندی میں زندگی گزار رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ وہاں جو چند امدادی ٹرک داخل ہورہے ہیں وہ غزہ کی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتے، روزانہ کی بنیاد ہونے والی بمباری کی وجہ سے غزہ میں انسانی ضروریات میں اضافہ ہورہا ہے۔

انجلینا جولی نے کہا کہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہوں کیونکہ فلسطینی اور اسرائیلی زندگی بلکہ عالمی سطح پر تمام لوگوں کی زندگیاں یکساں اہمیت رکھتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق دوسرے لوگوں کی طرح میں نے بھی طبی امدادی کوششوں کے لیے عطیہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرچُکی ہے جس میں 4000 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/212142/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/212142/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version