Advertisement

تابش ہاشمی شوبز شخصیات کے کن مطالبات سے پریشان ہیں

تابش ہاشمی

تابش ہاشمی شوبز شخصیات کے کن مطالبات سے پریشان ہیں

وہ آیا اس نے دیکھا اور فتح کرلیا، اگر یہ بات تابش ہاشمی کے لیے کہی جائے بے جانہ نہ ہوگی۔ تابش ہاشمی کا شمار پاکستان کے بہترین کامیڈین میں ہوتا ہے جنہیں لوگ دیکھنا اور ان کے حس مزاح سے محظوظ ہونا چاہتے ہیں۔

 کراچی کے تعلق رکھنے والے اس آرٹسٹ نے دنیا بھر میں کامیڈی کو ایک الگ انداز سے متعارف کرایا یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کے حس مزاح  سے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تابش ملازمت پیشہ فرد ہیں تاہم وہ ہمیشہ ہی پرفارم کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے اور وہ اپنے طالب علمی کے زمانے سے ہی کراچی میں لائیو اسٹینڈ اپ شوز کیا کرتے تھے، بعد میں انہوں نے اپنا یوٹیوب شو ٹو بی ہونسٹ شروع کیا جسے عوام الناس کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی تاہم اب وہ ایک نجی ٹی وی کے شو کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں شوبز سمیت تمام ہی شعبہ ہائے زندگی کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے۔ جس میں وہ مہمانوں سے ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے ہیں اور یہی گفتگو دیکھنے والوں کے لیے تفریح کا سبب بنتی ہے۔

تابش کو حال ہی میں  احمد علی بٹ نے اپنے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو کیا جہاں انہوں نے اپنے شو میں مدعو کی جانے والی مشہور شخصات بارے حیرت انگیز اور بڑے انکشافات کیے اور جب مہمان آتے ہیں تو وہ تابش کے ساتھ کے ساتھ کس طرح پیش آتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے انکشاف کیا کہ بہت سے مہمانوں کے شو میں آنے کے لیے غیر معقول مطالبات تھے۔ انہوں نےکہا کہ کچھ مہمانوں نے شو میں آنے کے لیے ایک کروڑ روپے مانگے، جبکہ کچھ نے شو کے لیے 20 ہزار ڈالر مانگے ہیں۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کچھ شخصیات شو میں آنا نہیں چاہتی اس لیے وہ اس طرح کے مطالبات کرتی ہے تاہم کئی بڑے نام ایسے ہیں جنہوں نے بغیر کسی معاوضے کے شو میں شرکت کی۔ جبکہ بہت سے مہمانوں نے بھاری رقم کا مطالبہ کرنے کے بعد سوالوں کے جواب دینے سے معذرت چاہی اور تابش سے کہا وہ ان سے اس طرح کے سوالات نہ کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/274977/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/274977/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version