Advertisement

’جب وی میٹ ‘ کے ہدایت کار نے فلم کے سیکوئل سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف ہدایت کار امتیاز علی نے ’جب وی میٹ‘ کے سیکوئل سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار امتیاز علی نے ’جب وی میٹ 2‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں کی اشاعت سے قبل ان سے تصدیق نہیں کی گئی، انہیں بھی اس حوالے سے میڈیا کے ذریعے علم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال نہ ہی ان کے پاس اس فلم کی کہانی موجود ہے اور نہ ہی وہ اس فلم کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’جب وی میٹ 2‘ سے متعلق افواہوں نے اس وقت جنم لیا جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک صارف نے فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار شاہد کپور سے سوال کیا کہ ’آپ کو اور امتیاز علی کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، کیا کوئی نیا پروجیکٹ آنے والا ہے؟

Advertisement

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ ’اسمارٹ بوائے‘۔

واضح رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی اور امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی کامیڈی فلم ’جب وی میٹ‘ کی کہانی ہدایتکار نے خود لکھی تھی جبکہ فلم میں کرینہ کپور اور شاہد کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/279070/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/279070/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version