Advertisement

معروف بھارتی اداکارہ کی کار کو خطرناک حادثہ؛ 2 افراد جاں بحق

قصور

قصور؛ تیز رفتاری کے باعث مسافر وین الٹ گئی، 17 افراد زخمی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ گایتری جوشی اور ان کے شوہر وکاس اوبرائے اٹلی میں خطرناک کار حادثے کا شکار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ گایتری جوشی 2004ء میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’سوادیس‘ میں ان کے مدِ مقابل نظر آئیں تھی۔

حال ہی میں اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ اٹلی میں چھٹیاں گزار رہی تھیں کہ سفر کے دوران تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی کو خطرناک جان لیوا حادثہ پیش آیا۔

مبینہ طور پر گایتری اور ان کے شوہر کی گاڑی کئی دیگر گاڑیوں اور ایک کیمپر وین سے ٹکرا گئی۔

Advertisement

اداکارہ کے منیجر کے مطابق اس جان لیوا حادثے میں اداکارہ اور ان کے شوہر محفوظ اور ٹھیک ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک صارف نے اس ہولناک واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث اس وقت پیش آیا جب ایک فراری کیمپر وین کو اوور ٹیگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس سے ٹکرا گئی۔

Advertisement

اس حادثے کے نتیجے میں جائے وقوع پر کیمپر وین الٹ گئی اور دیگر گاڑیاں اس سے ٹکرا گئیں جبکہ فراری میں آگ لگ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فراری میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والی 63 سالہ خاتون میلیسا کراؤٹلی اور 67 سالہ مارکس کراؤٹلی نامی شخص شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گایتری جوشی نے فلم ’سوادیس‘ سے ڈیبیو کیا اور اس کے بعد کسی اور فلم میں کام نہیں کیا، انہیں اس فلم میں شاندار کارکردگی کے باعث 4 ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/286445/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/286445/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version