Advertisement

مریم انصاری کا پہلی بار ، اپنی ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

مریم انصاری

مریم انصاری کا پہلی بار ، اپنی ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

مریم انصاری پاکستانی شوبز انڈسٹری ایک بہت ہی خوبصورت ماڈل اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو اپنی اداکاری کے ساتھ اپنی فٹنس کے لیے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں وہ ایک مشہور گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، اور ان کے بھائی علی انصاری نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ سجل علی کی بہن صبور علی کے شوہر بھی ہیں۔

مریم انصاری کی شادی اویس خان سے 2021 میں ہوئی تھی واضح رہے کہ اویس خان معروف کرکٹر معین کے صاحب زادے ہیں جبکہ مریم کے بہنوئی اعظم خان ہیں۔

مریم نے کئی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔ واضح رہے کہ مریم انصاری حال ہی میں ایک پیاری سی بیٹی کی ماں بنی ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی نعمت اور خوشی کو گلے لگایاہے۔

بیٹی کی پیدائش سے قبل مریم نے اپنے حاملہ ہونے کا ایک فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ حمل کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد وہ ذہنی بیماری کا شکار ہوگئیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی پیدائش ایک عام سی بات ہے اور وہ حمل کی تصاویر ان کی اسی خوشی کی عکاسی تھی۔ لیکن لوگوں کے منفی تبصروں نے اس خوشی کی خبر افسوسناک کیفیت میں بدل دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ان تمام منفی باتوں کی وجہ سے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی غیر فعال کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے بھی بچے ہیں۔ حمل ایک عام بات ہے اور اسے ممنوع نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ انہوں نے اپنے ان تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو ان کی خوشی میں شریک ہوئے اور ان کے اور ان کے خاندان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/290957/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/290957/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version