Advertisement

مس ورلڈ اُمیدوار 26 برس کی عُمر میں چل بسیں

مس ورلڈ اُمیدوار 26 برس کی عُمر میں چل بسیں

2015 کے مس ورلڈ مقابلے میں یوراگوئے کی نمائندگی کرنے والی سابقہ مس ورلڈ اُمیدوار شیریکا ڈی آرماس 26 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ مس ورلڈ اُمیدوار اور بیوٹی کوئین شیریکا ڈی آرماس گزشتہ دو برس سے سروائیکل کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں، تاہم وہ 13 اکتوبر کو انتقال کرگئیں۔

شیریکا ڈی آرماس کے بھائی میک ڈی آرماس نے اپنی بہن کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بہن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شیریکا نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ماڈلنگ کے اپنے شوق کے بارے میں بتایا تھا کہ میں ہمیشہ سے ماڈل بننا چاہتی تھی، چاہے وہ بیوٹی ماڈل ہو، اشتہاری ماڈل ہو، یا کیٹ واک ماڈل۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مجھے فیشن سے متعلق ہر چیز پسند ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میری طرح کی ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی طرح مس یونیورس میں شرکت کا موقع حاصل کرلے۔

واضح رہے کہ شیریکا ڈی آرمس نے چین کے شہر سانیا میں منعقدہ 2015 کے مس ورلڈ مقابلے میں حصہ لیا تھا، وہ ٹاپ 30 اُمیدواروں میں جگہ نہیں بنا سکی تھیں لیکن اس کے باوجود بھی اُنہوں نے اپنی خوبصورتی، لمبے قد اور پُرکشش شخصیت کی بنا پر خوب تعریفیں سمیٹی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/294298/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/294298/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version