ارب پتی بھارتی تاجر مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

ارب پتی بھارتی تاجر مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں
بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
گزشتہ روز بھارتی پولیس نے بتایا تھا کہ مکیش امبانی کو ای میل پر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 20 کروڑ روپے ادا کرو ورنہ ہمارے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کو اسی ای میل اکاؤنٹ سے ایک اور دھمکی موصول ہوئی ہے۔
امبانی سے اب 20 کروڑ کے بجائے 200 کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پچھلی ای میل کا جواب نہ دینے پر رقم 20 کروڑ سے بڑھا کر 200 کروڑ روپے کر دی ہے۔
ای میل کے موصول ہونے کے بعد مکیش امبانی کے سیکیورٹی انچارج نے نامعلوم شخص کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/318128/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/318128/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

