Advertisement

صاحبہ اور ریمبو نے شادی کی سلور جوبلی مکمل کر لی

صاحبہ

صاحبہ اور ریمبو نے شادی کی سلور جوبلی مکمل کر لی

شادی مرد اور عورت کے درمیان ایک نہایت خوبصورت اور مقدس ترین بندھن ہے یہ زندگی کا ایک ایسا رشتہ ہے جس میں دونوں فریق ایک دوسرے کے بغیر ادھورے ہیں اور ان کا ساتھ ایک دوسرے کو مکمل کرتا ہے وقت کے ساتھ محبت بڑھنے لگتی اور بچوں کے ساتھ یہ رشتہ اور بھی مظبوط ہوجاتا ہے۔

اگر دونوں کے درمیان محبت، خلوص، اعتماد اور ذہنی ہم آہنگی وقت کے ساتھے بڑھتی رہے تو پھر ایسے جوڑے اپنی سلور، گولڈن اور پلاٹینم جوبلی مکمل کرتے ہیں ایسا ہی ایک خوبصورت جوڑا پاکستان شوبز انڈسٹری میں صاحبہ اور ریمبو کا ہے جنہوں نے گزشتہ روز اپنی شادی کی  25 وی سالگرہ منائی۔

کہتے ہیں کہ رشتہ یا تعلق کسی بھی نوعیت کا ہو اگر دونوں فریق ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے جڑے رہیں تو یہ رشتے کو لازوال بنا دیتا ہے ایسا ہی کچھ رشتہ صاحبہ اور ریمبو کے درمیان ہے۔

صاحبہ اور ریمبو انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ یہ دونوں فلم کے بڑے ستارے ہیں جنہوں نے فلم کے ساتھ ڈراموں میں میں بھی اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Advertisement

صاحبہ اور ریمبو کی شادی کی کہانی کسی فیری ٹیل سے کم نہیں ہے، دونوں ہی ایک دوسرے  سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم صاحبہ کی والدہ جو کہ خود بھی فلم انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ ہیں نے صاحبہ کے غیر مستقل مزاجی کی وجہ سے وہ اس رشتے سے انکار کرتی رہیں اور لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں یہ رشتہ پسند نہیں تھا، تاہم ریمبو کو یقین تھا کہ وہ اپنی ممکنہ ساس کو جیت لیں گے۔ انہوں نے صاحبہ کے لیے گھر بنایا اور تمام ضروری اشیاء جو ایک گھر کے لیے اہمت رکھتی ہیں گھر میں سجا دی۔  آخر کار دونوں کی محبت رنگ لے آئیں، اور یہ خوبصورت فلمی جوڑا حقیقی زندگی میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔

Advertisement

صاحبہ اور ریمبو کی شادی 25 سال قبل ایک خوبصورت تقریب میں ہوئی تھی اور ان کا شمار شوبز کے ان چند جوڑوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اتنی کامیاب ازدواجی زندگی گزاری ہے۔ اس خوبصورت جوڑے کے دو بیٹے ہیں، اور اب ان کے بیٹا احسن نے بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ گزشتہ روز دونوں نے اپنی شادی کی سلور جوبلی مکمل کی اور قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ہراہ سالگرہ کا جشن منایا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/318358/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/318358/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version