نادیہ خان کو عائزہ خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا

نادیہ خان کو عائزہ خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا
عائزہ خان ایک خوبصورت ماڈل اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں اور وہ اپنے ہر کردار کو ایسے ادا کرتی ہیں گویا وہ ان ہی کے لیے لکھا گیا ہو۔
یہی وجہ ہے عائزہ کو ان کے ہر کردار میں سراہا جاتا ہے، عائزہ ایک سپر وومن سے کم نہیں ہے اور وہ سامعین کی توجہ اپنے پروجیکٹس کا جانب مبذول کرانے کا ہنر جانتی ہیں۔ آج کل وہ ایک نجی ٹی وی کے ڈرامے میں مبشرہ جعفر کے طور پر جلوہ گر ہو رہی ہیں۔
میرے پاس تم ہو سے شہرت کی بلدیوں کو چھونے والی عائزہ خان ان دنوں اپنے ایک ڈرامے کی وجہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں انہیں ایک گلیمرس اور خود سر لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے عائزہ مبشرہ جعفر کایہ کردار بہت ہی خوبصورت انداز میں نبھارہی ہیں۔
عائزہ نے مبشرہ کے لیے بلکل ہی ایک الگ اندازاپنایا ہے جس میں انہیں ایک مخصوص لباس اور اسٹائل میں دکھایا گیا ہے عائزہ کے اس کردار کے منفرد اسٹائل کی بدولت اسکرین پر آتے ہی مبشرہ جعفر کو آسانی سے پہچان لیا جاتا ہے۔
اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ان دنوں مرینہ خان اور روبینہ اشرف کے ساتھ ایک شو میں ڈراموں اور اداکاری کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں اس شو میں عائزہ کے لباس اور اس کے گلیمرس لک کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
نادیہ خان نے عائزہ خان کے اسٹائل یعنی میک اپ اور جیولری پر طنزیہ انداز اپناتے ہوئے بالیوں کو ہینگر سے ملایا کہ اتنی بڑی بالیاں تو نہیں ملی تو وہ ہینگر لے آئیں۔
نادیہ خان نے جس طرح عائزہ کے اسٹائل اور میک اپ کے بارے میں بات کی اس سے مداح خوش نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نادیہ خان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہےکہ نادیہ خان کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ عائزہ خان کی اداکاری یا ان کے انداز پر تنقید کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/322020/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/322020/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

