Advertisement

اگر آپ عورت کی اپنی ماں کی طرح عزت کرتے ہیں تو آپ مرد ہیں، خلیل الرحمان قمر

خلیل الرحمان قمراپنے ڈراموں کے مکالموں میں ہمیشہ ہی عورت کی عزت اور حقوق کی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے ایک نہایت مشہورمصنف ہیں جن کا ہر ہروجیکٹ کامیابی اور عوام میں مقبولیت حاصل کرتا ہے۔

خلیل الرحمان قمر کا لکھنے کا انداز سب سے منفرد ہے وہ جو بھی لکھتے ہیں بہت دل سے لکھتے ہیں اور ان کے تحریر کردہ مکالمے ڈرامے کی شان بن جاتے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اسکرپٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ خلیل الرحمان قمر جہاں بھی مدعو کیے جاتے ہیں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور مداح ان کی باتوں اور تحریروں کے منتظر رہتے ہیں۔ وہ اکثر مرد اور خواتین کے حوالے سے اپنی بے باک گفتگو کے لیے جانے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی کہی ہوئی باتیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔

خلیل الرحمان قمر حال ہی میں ایک نجی شو میں مدعو کیے گئے جہاں میزبان نے ان سوال کیا کہ مرد ایک عورت کو کس طر ح متاثر کر سکتا ہے جس کے جواب میں خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ایک مرد ہونے کے ناطے، جب میزبان نے ان سے لفظ مرد کی تفصیل بتانے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ میں نے پیارے افضل میں ایک جملہ لکھا تھا کہ مردوں میں مرد کے بچے  کو تلاش کرنا ایسا ہی ہے جسے تر بوزوں کے ڈھیر میں اس تربوز کو ڈھونڈ لینا جو اندر سے لال ہو، تو دیکھنے میں جو سارے مرد لگتے ہیں وہ اندر سے مرد نہیں ہوتے، تو کسی بھی عورت کو متاثر کرنے سے پہلے آپ کو مرد بننا پڑےگا، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر آپ عورت کی اپنی ماں جنتی عزت کرتے ہیں تو آپ مرد ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/356383/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/356383/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version