سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہونے والی تمنا بھاٹیہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار

سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہونے والی تمنا بھاٹیہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تنما بھاٹیہ جو اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کے لئے جانی جاتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا پر ان پر ہونے والی تنقید کے متعلق بات کی۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں موجود ہر ایک شخص کی زندگی میں ایسا وقت ضرور آتا ہے جب لوگ اسے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ جب یہ سب پہلی بار ہوا تو وہ ان کے لئے ناقابل برداشت تھا اور وہ اس سوچ میں پڑ گئیں تھیں کہ وہ کہاں اور کیا غلط کر رہی ہیں؟
اداکارہ نے بتایا کہ خود کے ساتھ تھوڑا وقت گزارنے کے بعد یہ احساس ہوا کہ تنقید کرتے ہوئے لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ اداکار ہیں جو الگ الگ کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی تنقید دراصل ان کا ایک نظریہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے دماغ میں ہر کسی کے حوالے سے ایک تصویر بنی ہوتی ہے اور جب کبھی اس کے برعکس کچھ ہوتا ہے تو وہ اس پر تنقید کرنا شروع کردیتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس دو راستے تھے یا تو وہ لوگوں کی تنقید کو سچ مان لیتیں یا پھر اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھتیں اور انہوں نے ہمیشہ خود کو اہمیت دی ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو ان پر تنقید کرتے ہیں، وہ ان کے متعلق کچھ نہیں جانتے ہیں اسی لئے وہ ان سب کی پرواہ بھی نہیں کرتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/372934/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/372934/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

