Advertisement

فلم ’رام لیلا‘ کیلئے دیپیکا پڈوکون پہلی پسند نہیں تھیں، رنو یر سنگھ

فلم ’رام لیلا‘ کیلئے دیپیکا پڈوکون پہلی پسند نہیں تھیں، رنو یر سنگھ

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’رام لیلا‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے بجائے کرینہ کپورخان پہلی ترجیح تھیں۔

رنویرسنگھ نے کافی ود کرن شو میں اس حوالے سے بتایاکہ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’رام لیلا‘ میں کرینہ کپورخان کو ان کے مدمقابل کاسٹ کیا تھا ، تاہم شوٹنگ سے ایک ہفتہ قبل کرینہ کپور اپنی ذاتی وجوہات کے باعث فلم سے الگ ہو گئیں۔

اداکار نے مزید کہاکہ کرینہ کپور خان کے اس اچانک فیصلے کے بعد دفتر میں سنجے لیلا بھنسالی، تمام اے ڈیز اور وہ  بحث کر رہے تھے کہ انہیں اب کس کو فلم میں لینا چاہیے۔

 انہوں نے کہاکہ وہ اس وقت  دیپیکا پڈوکون کے حق میں تھے، ان کی فلم  کاک ٹیل (2012) اسی وقت ریلیزہو ئی تھی جو انہوں نے دیکھی تھی۔

Advertisement

رنویر سنگھ نے مزید کہاکہ کافی گفت وشنید کے بعد بالآخر دیپیکا پڈوکون کو ’ رام لیلا ‘ میں کاسٹ کر لیا گیا، اور پھر وہ ان کی زندگی بھر کےلئے لیلا بن گئیں۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے کیریئر میں ایک ساتھ تین فلموں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ میں کام کیا ، جو کہ سب سپرہٹ ثابت ہوئیں۔

اب اگلے سال انہیں فلمساز روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ میں ایک ساتھ دیکھا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: کافی ود کرن میں کونسی شادی شدہ جوڑی شرکت کریگی؟

واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں دھوم دھام سے  شادی کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/404221/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/404221/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version