Advertisement

عاصم اظہر کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسرائیلی جارحیت کا شکار نہتے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے سالگرہ نہ منانے کا اعلان کر دیا۔

عاصم اظہر نے ایکس پر فلسطین کا جھنڈا تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “اس وقت فلسطین میں ہمارے بہن بھائیوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہو رہا ہے وہ دیکھتے ہوئے میں نے رواں برس اپنی سالگرہ نہ منانے کا اعلان کیا ہے”۔

ان کا کہنا تھا کہ “اپنی اس سالگرہ کے موقع پر میں چاہتا ہوں کہ ہم سب فلسطین میں ہونے والے قتلِ عام کا پیغام دنیا تک پہنچائیں اور ان کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کرنے کی کوشش کریں”۔

عاصم اظہر نے لکھا ہے کہ “براہِ کرم اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں، چاہے وہ سوشل میڈیا ہو اور ہم جیسے فنکار زیادہ سے زیادہ افراد تک فلسطینیوں کے پیغام کو پہنچانے کے لیے اپنے اسٹیج کا استعمال کریں”۔

گلوکار و اداکار نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر اپنے مداحوں، دوستوں اور عزیز و اقارب کا سالگرہ کی مبارک بادیں دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/411823/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/411823/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version