کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بارپھر سرگرم

کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بارپھر سرگرم
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گزشتہ روز ایک تقریب میں شریک ہوئیں اور انہوں نے ڈھیلا ڈھالا گلابی رنگ کا کُرتا شلوار زیب تن کیا ہوا ہے۔
اداکارہ مسلسل اپنے دوپٹے کو پھیلا کر اوڑھتی نظر آئیں جیسے کچھ چھپا رہی ہوں ، اس کے بعد ان کے امید سے ہونے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
Katrina Kaif for a Kalyan event in Patna
byu/Serious_Yak509 inBollyBlindsNGossip
ان کی اس ویڈیو پر صارفین کی نئی بحث چھڑ چکی ہے لیکن کترینہ کیف یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
واضح رہےکہ کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 رواں سال دیوالی کے تہوار کے موقع پر 12 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
اس ایکشن اور تھرلر سے بھر پور فلم میں ان کے مدمقابل سلمان خان اور عمران ہاشمی جلوہ گرہوں گے، جس کا ٹریلر گزشتہ روز جاری کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/416403/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/416403/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

