فلم ’کالکی‘ میں امیتابھ بچن کا کردار اور روپ ظاہر کر دیا گیا

امیتابھ بچن، دیپیکا اور پربھاس کی فلم ’کالکی‘ کا پہلا پوسٹر جاری
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی آنے والی نئی فلم ’ کالکی 2898ء ‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزامیتابھ بچن نے اپنی 81 ویں سالگرہ کا جشن منایا، اس دن کومزید خاص بنانے کے لیے فلم میکرز نے سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898ء ‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے۔
سپر اسٹار امیتابھ بچن نے بھی اس پوسٹر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے پورے جسم کو ایک بڑی چادر میں لپیٹا ہوا ہے جبکہ چہرے پر صرف ان کی آنکھیں نمایاں ہیں۔
اس پوسٹر کے ذریعے امیتابھ بچن کا منفرد ترین فلمی روپ مداحوں کے لئے پیش کیا گیا ہے ، جس میں انہیں پہنچانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی نظر آرہا ہے۔
ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن کے علاوہ کمل ہاسن، تامل سپر اسٹار پربھاس، دیشا پٹانی اور دیپیکا پڈوکون بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
‘اس سے قبل اس فلم کا نام ’پروجیکٹ کے‘ رکھا گیا تھا تاہم حال ہی میں اسے تبدیل کرکے ’کالکی 2898ء رکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس سائنس فکشن فلم کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا، جس کی پہلی قسط جنوری 2024 میں ریلیز کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/430781/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/430781/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

