خاندانی لڑکی ہوں اس لیے شادی میرے لیے بھی اہم ہے، کنگنا رناوت

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میں مکمل طور پر ایک خاندانی لڑکی ہوں اس لیے شادی میرے لیے بھی اہم ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے کہا کہ ہر لڑکی شادی اور پھر اپنے گھر کا خواب دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں مکمل طور پر ایک خاندانی لڑکی ہوں اس لیے شادی میرے لیے بھی اہم ہے، ہر لڑکی کی طرح میں بھی چاہتی ہوں کہ شادی کروں اور میری فیملی بھی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اگلے 5 سالوں میں شادی کرلوں گی لیکن اچھا یہ ہوگا کہ اگر یہ شادی کچھ ارینج اور کچھ لوو میرج جیسی ہو۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/436647/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/436647/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

