اسٹیج پر پیسے پھینکنے پر عاطف اسلم نے کنسرٹ روک دیا

اسٹیج پر پیسے پھینکنے پر عاطف اسلم نے کنسرٹ روک دیا
اپنی سحر انگیز آواز کے باعث بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اکثر اپنے مثالی اقدام کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ امریکا میں کنسرٹ کے دوران ایک شخص نے عاطف اسلم کی گائیکی کو پسند کرتے ہوئے ان پر پیسے پھینکنا شروع کر دئیے۔
وائرل ویڈیو:
عاطف اسلم نے اپنی پرفارمنس کے درمیان میں اسٹیج پر بیٹھے موسیقاروں کو اشارہ کرکے کنسرٹ روک دیا۔
عاطف اسلم نے اس عمل پر برہم ہونے کے بجائے نہایت شائستہ انداز میں مداح سے کہاکہ وہ اسٹیج پر ان پر پیسے نہ پھینکیں بلکہ انہیں یہاں سے اٹھائیں اور کسی اچھے مقصد کے لیے عطیہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کیلئے خطیر رقم عطیہ کر دی
اس ویڈیو میں گلوکار کو یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہےکہ مجھےعلم ہے کہ آپ امیر ہیں لیکن پیسے کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی عزت کرنی چاہئے۔
سوشل میڈیا صارفین گلوکار کے اس عمل کو سرہاتے ہوئے ان کے لئے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/437993/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/437993/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

