Advertisement

عربی زبان کی فلم ’’ووئے ووئے ووئے‘‘ پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز

عربی زبان میں کی فلم ’’ووئے ووئے ووئے‘‘ پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز

عربی زبان میں کی فلم ’’ووئے ووئے ووئے‘‘ پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز

عربی زبان میں بننے والی فلم ’’ووئے ووئے ووئے‘‘ پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے جس کی کہانی بہتر مستقبل کی خاطر بیرون ملک جانے والے خواہشمند نوجوان کے گرد گھومتی ہے۔

لاہور میں عربی زبان میں بننے والی مصری فلم ’’ووئے ووئے ووئے‘‘ کے ڈائریکٹر عمر بلال، پروڈیوسر محمد حیفظی نے بذریعہ زوم جب کہ ڈسٹریبیوٹرز نے مقامی سینما میں میڈیا سے گفتگو کی۔

فلم کے بین الاقوامی ڈسٹریبیوٹر وکس سینما کے ایم ڈی ٹونی ال مسیح کہتے ہیں کہ ’’ووئے ووئے ووئے‘‘ فلم نے ریلیز کے ساتھ ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں بھرپور پزیرائی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، کوشش ہوگی وکس سینما جلد فلم پروڈکشن کی طرف بھی آئے اور خواہش ہے کہ پاکستانی تعلیمی اداروں میں جاکر نوجوان فلم سازوں سے ملاقات کریں۔

فلم کے ڈائریکٹر عمر بلال کہتے ہیں کہ فلم ’’ووئے ووئے ووئے‘‘ کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے۔ کرداروں کو نبھانے میں فنکاروں نے بے حد محنت کی، جاندار اداکاری اور منفرد کہانی کی بدولت فلم کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

Advertisement

پروڈیوسر محمد حیفظی کا کہنا تھا کہ فلم کی خاص بات اس کی کہانی ہے۔ فلم کے ذریعے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کو دیکھایا گیا ہے۔ فلم میں ایکشن، رومانس اور کامیڈی سب شامل ہیں۔

عربی فلم ’’ووئے ووئے ووئے‘‘ کے پاکستان میں ڈسٹریبیوٹر حماد چودھری نے کہا کہ ایچ کے سی پاکستان میں فلموں کا سب سے بڑا ڈسٹریبیوٹر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عربی زبان میں فلم کو پاکستان میں لانے کا مقصد ایسی کہانی کو لوگوں تک پہنچانا ہے جو حقیقت سے جڑی ہو۔ مستقبل میں بھی عربی زبان میں مزید فلموں کو پاکستانی سینما گھروں میں لایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version