وائرل ویڈیوز؟ علیزہ سحر نے خاموشی توڑدی، ویڈیو بیان سامنے آگیا

وائرل ویڈیوز؟ علیزہ سحر نے خاموشی توڑدی، ویڈیو بیان سامنے آگیا
معروف یوٹیوبر علیزہ سحر کا اپنی ویڈیو لیک سے متعلق اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں معروف یوٹیوبر علیزہ سحر کی متنازعہ ویڈیو لیک ہو گئی تھی، تاہم آج انہوں نے ویڈیو لیک کرنے والے شخص کی تفصیلات بتا دی ہیں۔
جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں علیزہ سحر کا کہنا ہے کہ ’ ویڈیو لیک کرنے والے شخص کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے اور وہ اس وقت قطر میں مقیم ہے، وہ پاک فوج کا سابق ملازم ہے ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ میری ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے اگلے دن میں نے ایف آئی اے ملتان سائبر کرائم سے رابطہ کیا، انہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور مجرم سے رابطہ کیا، اس نے اعتراف کیا کہ اس نے ویڈیو کو ایڈٹ کیا لیکن کہا کہ اس نے اسے لیک نہیں کیا‘۔
علیزہ سحر نے کہا کہ ’ ایف آئی اے نے ابھی تک مجرم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یوٹیوبر علیزہ سحر سے متعلق یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے خودکشی کی کوشش کی ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/458479/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/458479/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

