Advertisement

گلوکار عاطف اسلم کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار عاطف اسلم کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

حال ہی میں عاطف اسلم نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسرائیلی فوج کی بربریت کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینیوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع کا غم ہے، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

عاطف اسلم نے مزید لکھا کہ فلسطین میں زخمیوں کے علاج اور قیامِ امن کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 تک پہنچ گئی جبکہ 9 ہزار 700 افراد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچُکے ہیں۔

فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد اسرائیلی افواج کی مشتعل ہوکر ہفتے سے غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/465286/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/465286/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Next Article
Exit mobile version