Advertisement

حمائمہ ملک نے کیا آمنہ شیخ کے بارے میں بڑا انکشاف

حمائمہ ملک

حمائمہ ملک نے کیا آمنہ شیخ کے بارے میں بڑا انکشاف

حمائمہ ملک پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں اور  فلموں میں اپنی لازوال اداکاری سے خوب شہرت حاصل کی ہے۔

حمائمہ ملک نے محض چودہ برس کی عمر میں بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جبکہ ڈارمہ عشق جنون دیوانگی سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، تاہم شعیب منصور کی فلم بول سے انہیں بے پناہ شہرت ملی اور فلم میں ان کے کردار کو بے حد سراہا گیا جس کے بعد انہیں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

حمائمہ ملک کے کئی کامیاب پروجیکٹس میں بارش کے آنسو، اکبری اصغری، تنویر فاطمہ بی اے، تعلق، جنڈو جبکہ مشہور فلموں میں بول، عشق خدا، دیکھ مگر پیار سے، دی لیجنڈ آف مولا جٹ شامل ہیں۔

حمائمہ ڈراموں اور فلموں میں اپنے چیلنجنگ کرداروں کے لیے مشہور ہیں انہوں نے ہمیشہ ہی لازوال کردار ادا کیے ہیں، گزشتہ برس حمائمہ نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں بے رحم دڑو کا کردار نبھا کر سب سے داد وصول کی، جبکہ ایک نجی ٹی وی کے ڈرامے جنڈو سے انہوں نے دوبارہ چھوٹی اسکرین پر اپنے آپ کو  منوایا ہے واضح رہے کہ یہ ڈرامہ ابھی نشر کیا جارہا ہے۔

Advertisement

حمائمہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو دیئے جانے والے اپنے انٹر ویو میں ڈرامہ جنڈو کے بارے میں چند نا معلوم حقائق سے پردہ اٹھایا۔انہوںے کہا کہ جنڈو کے کردار کے لیے ان کا انتخاب انتہائی آخری مراحل میں کیا گیا اس کی وجہ یہ تھی یہ کردار پہلے آمنہ شیخ کو پیش کیا گیا تاہم انہوں نے اپنی نجی مصروفیات کی بنا پر اس ڈرامے میں کام کرنے سے معذرت کر لی کیونکہ ان کا بچہ ابھی بہت چھوٹا ہے، اس کے بعد یہ کردار حمائمہ کو پیش کیا گیا تو انہوں نے اسے قبول کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ڈرامے کے لیے ایک نئی زبان سیکھنی پڑی اور اس میں بہت سارے ایکشن سیکونس تھے جس کی وجہ سے جنڈو میں کام کرنا ان کے لیے بہت دلچسپ رہا۔

حمائمہ نے یہ بھی بتایا کہ ان سے کچھ مشکل سین بھی شوٹ کروائے گئے۔ جیسے جب انہیں جنڈو کے شوہر کی موت کا سین شوٹ کرنا تھا اور جب وہ اس کی لاش گھر لے گئی تو اس کے لیے پرفارم کرنا بہت جذباتی اور مشکل تھا۔ اںہوں نے ان جذبات کو محسوس کیا جو اس طرح کی ایک عورت پر گزرسکتے ہیں جب وہ صحرا سے گزر رہی ہوتی ہیں اور یہ ان کے لیے ایک چیلنجنگ منظر تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/481912/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/481912/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version