افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر شوبز ستاروں کا ردعمل

افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر شوبز ستاروں کا ردعمل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی تاریخی شکست پر شائقین بے حد مایوس ہیں۔
افغانستان نے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو ون ڈے میں پہلی بار شکست سے دوچار کیا ہے، جس کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ملک بھر میں عام عوام کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نعمان اعجاز اور عدنان صدیقی:
ماورا حسین:
فہد مصطفیٰ اور نبیل قریشی:
فلک شبیر:
واضح رہے کہ افغانستان نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے 283 رنز کا ہدف دیا گیا جو افغانستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا چھٹا میچ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلے گی۔
ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش ، چار نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ اپنا 9 واں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/484354/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/484354/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

