Advertisement

فلم ’ٹائیگر 3‘ کے پہلے گانے کی پہلی جھلک جاری

فلم ’ٹائیگر 3‘ کے پہلے گانے کی پہلی جھلک جاری

بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم  ’ٹائیگر 3 ‘ کے لیے نامور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے ساتھ اپنے پہلے گانے کا اعلان کیا ہے۔

سلمان خان نے اپنے انسٹا گرام پر اس گانے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’ پہلے گانے ’لے کے پربھو کانام‘ کی پہلی جھلک ، یہ ہے اریجیت سنگھ کا پہلا گانا میرے لئے‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور اریجیت سنگھ میں تقریباً ایک دہائی کے بعد صلح ہوگئی ہے۔

اریجیت سنگھ اور سلمان خان کا جھگڑا 2014 میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران ہوا تھا، اس جھگڑے کے بعد سلمان خان نے اپنی فلم ’کک‘، ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ سے گلوکار کے تمام گانے ہٹا دئیے تھے۔

 2016 میں ارجیت سنگھ نے سلمان خان سے معافی مانگ کر فلم ’سلطان‘ میں اُن کا گانا برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی لیکن سلمان خان نے گلوکار کی معافی پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

واضح رہےکہ فلم ’ٹائیگر 3‘ دیوالی کے موقع پر 12 نومبر کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

اس میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں جبکہ عمران ہاشمی پہلی بار منفی کردار میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/490125/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/490125/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version