کترینہ کیف کی فلم ’میری کرسمس‘ کی ریلیز کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل

کترینہ کیف کی فلم ’میری کرسمس‘ کی ریلیز کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل
کترینہ کیف اور وجے سیتھوپتی کی فلم ‘میری کرسمس’ کی ریلیز کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے۔
یہ فلم پہلے 23 دسمبر کو ریلیز ہونے والی تھی، بعد میں اس تاریخ کو تبدیل کر کے 15 دسمبر کر دیا گیا تھا اور یہ وہی دن ہے جب سدھارتھ ملہوترا کی فلم ‘یودھا’ بھی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘میری کرسمس’ کی ریلیز کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی کی گئی ہے جو کہ اعلان کردہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل 8 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
’میری کرسمس‘ میں کترینہ کیف اور وجے سیتھوپتی پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری سری رام راگھون نے کی ہے۔
فلم کی شوٹنگ دو زبانوں میں کی گئی ہے جس میں مختلف معاون اداکار شامل ہیں۔
ہندی ورژن میں سنجے کپور، ونے پاٹھک، پرتیما کنن، اور تینو آنند شامل ہیں، جب کہ تامل ورژن میں رادھیکا سرتھ کمار، شنموگراجہ، کیون جے بابو، اور راجیش ولیمز ایک ہی کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم میں ایک چائلڈ ایکٹر پری کو بھی متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اشونی کالسیکر اور رادھیکا آپٹے دلچسپ کیمیوز میں نظر آئیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/492504/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/10/492504/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News